November 16, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد بنے گا مظلوم کی آواز ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر عارف رضا ملک الحمدللہ کئی سالوں سے سٹی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے میں اور ہمارے سینئیر نائب صدر محمد جمیل اختر چوہدری اپنے علاقے کے مسائل اُجاگر کر رہیں ہیں۔ صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد

IMG-20241111-WA0286

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد بنے گا مظلوم کی آواز ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر عارف رضا ملک
الحمدللہ کئی سالوں سے سٹی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے میں اور ہمارے سینئیر نائب صدر محمد جمیل اختر چوہدری اپنے علاقے کے مسائل اُجاگر کر رہیں ہیں۔ صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد
تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب کے صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ سٹی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے کئی سالوں سے مظلوموں کی آواز بن رہا ہے ۔ اور اپنے علاقہ کے مسائل کو بخوبی و حتی الامکان اعلیٰ حکام تک پہنچا رہے ہیں ۔ سٹی پریس کلب ہمیشہ سے مظلوم اور انصاف کے مابین ایک ذریعہ رہا ہے۔ آئندہ بھی غریب اور مظلوم کا مسیحا بھی سٹی پریس کلب بنے گا انشااللہ۔ پریس کلب کے دفتر کو ایک عرصہ سے ہم نے ہی مینٹین کئے رکھا ہے۔ اور پریس کلب کے تمام انتظامی امور کا دانستہ منتظم ہیں ۔ اور آج بھی پریس کلب کا نظم و نسق چلا رہیں ہیں ۔سٹی پریس کلب آج اور آئندہ بھی ہر مظلوم کی آواز بنے گا۔ سٹی پریس کلب کے عزائم بلند و بالا ہیں۔اس موقع پر نواب ظفر علی ناگرا حاجی اصغر علی بھٹی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی زاہد حسین انجم حافظ ثاقب محمود ایم آصف قمر ارسلان یوڈی عرفان کھوکھر منور قریشی اسلم شاہین چوہدری تنویر رشید یوسفی ملک لطیف چوہان سمیت دیگر دوست احباب بھی موجود تھے