ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) تصویر ساتھ ہے ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 12 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) تصویر ساتھ ہے ۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 12 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی معروف عالمی شاعر و غیر منقوط نعتیہ مجموعات کے ریکارڈ ہولڈر مصنف ڈاکٹر منظر پھلوری تھے، تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے ویسٹ پنجاب کے صدر رانا خالد محمود، ضلعی صدر محمد آصف ندیم، سینئر صحافی میاں عاطف سعید، پروفیسر خلیق نیازی خلیق نیازی، عادل اختر، محمد آصف حسین رانا، میاں افتخار احمد، سندھیلیانوالی سے مرزا محمد ایوب اور محمد علی، گوجرہ سے محمد اشتیاق درویشی اور محمد اجمل خاں، نواں لاہور سے سرفراز احمد خاں اور نوجوان صحافی برہان بابر المعروف “گمنام صحافی” نے شرکت کی، ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان ویسٹ پنجاب کے صدر رانا خالد محمود نے اپنے استقبالیہ خطاب میں شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی کی زیر قیادت تنظیم کی علاقائی صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد بارے شرکاء تقریب کو آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی اظہار خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی قیادت کی جانب سے محمد آصف ندیم کو ضلعی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ مقرر کئے جانے کا بھی اعلان کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر منظر پھلوری نے اپنے خطاب میں صحافت کے مقدس پیشہ سے وابستہ صحافیوں کی صحافتی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ یونین کا مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے اور علاقائی صحافیوں کیلئے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی خدمات ان معاملات میں مثالی ہیں، جن کی کوئی اور صحافتی تنظیم ثانی نہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ غیر معمولی حالات کے تناظر میں صحافیوں کو جن نامساعد چیلنجز کا سامنا ہے ایسے میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور حق و انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلا خوف خطر اپنی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھیں، تقریب میں موجود شرکاء نے بھی اپنے میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی حفاظت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، شرکاء تقریب نے انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے 12 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پروفیسر خلیق نیازی نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اور وطن عزیز ملک پاکستان کی ترقی و کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔