November 16, 2026

سموگ سے بچاؤ بارے شعور بیدار کرنے کیلئے تحصیل میلسی میں آگاہی واک کا انعقاد. واک بلدیہ آفس سے شروع ہوئی اور ریلوے پھاٹک پر اختتام ہوا۔

IMG-20241111-WA0297

سموگ سے بچاؤ بارے شعور بیدار کرنے کیلئے تحصیل میلسی میں آگاہی واک کا انعقاد.
واک بلدیہ آفس سے شروع ہوئی اور ریلوے پھاٹک پر اختتام ہوا۔

میلسی (محمدمختارسولگی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ بارے شعور بیدار کرنے کیلئے تحصیل میلسی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے کی۔ آگاہی واک شہریوں میں سموگ بارے آگاہی پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کئے گئے ۔واک بلدیہ آفس سے شروع ہوئی اور اسکا اختتام ریلوے پھاٹک پر ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ واک کا مقصد عوام میں سموگ کے نقصانات، فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر بارے آگاہی دینا ہے۔ شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،کیونکہ سموگ نظام تنفس، آنکھوں کی جلن، دمہ اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہری سموگ کے دوران پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ فیس ماسک کا استعمال کریں۔ سفر کے دوران عینک لگائیں،چہرہ، آنکھیں، ناک اور ہاتھ بار بار دھوئیں،کوڑا کرکٹ ہرگز نہ جلائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریزکیا جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میلسی ڈاکٹر مظہر حسین، شیرازکاظمی،اقبال مدنی ،احمد مرسلین ملک ،امیر بخش، شیخ سعید احمد، افضل شاہین ،قاسم ریاض ،ملک راشد، شیر خان بھٹہ ، شیخ محمدجاویداقبال، راشدمعروف ارائیں اور ریسکیو 1122 کےاہلکاروں نے شرکت کی.