October 28, 2026

احتیاط کریں۔ سموگ کرونا سے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چیسٹ انفیکشن ، نمونیا اور وائرل انفیکشن کی بیماریاں بڑھ بڑھ سکتی ہیں۔ ڈاکٹر احمد رضا شاہ

IMG-20241110-WA0798

احتیاط کریں۔ سموگ کرونا سے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چیسٹ انفیکشن ، نمونیا اور وائرل انفیکشن کی بیماریاں بڑھ بڑھ سکتی ہیں۔ ڈاکٹر احمد رضا شاہ

پنجاب بھر میں سموگ کی بڑھتی صورتِ حال کے متعلق ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد رضا رضا شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو باہر نکلنے میں احتیاط کریں۔ تھوڑی سی بھی بے احتیاتی سے فضا میں موجود یہ سموگ ،کرونا سے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس موسم میں خصوصاً بچوں میں چیسٹ انفیکشن نمونیا اور وائرل انفیکشن کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔ مسلسل بڑھتی سموگ کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کے لیے حالیہ موسم کرونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے .موسم آلودہ ہونے کی وجہ سے بوڑھوں ، بچوں اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اسلئے بغیر اہم وجہ کےاپنے بچوں کو گھر سےباہر نہ نکالیں، اگر ضرورت ہو تو ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں، سموگ کے اثرات کم کرنیکے لئے بچوں کو گرم مشروبات پلائیں اور ان کے امیون سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے متوازن غذائیں دیں۔ کیونکہ بچوں کا جو Raspiratory لیول ہے وہ بڑوں سے زیادہ ہوتا ہے .اس لیے ان کے اندر سموگ زیادہ inheel کرتا ہے۔ اور سموگ کو inheel کرنے کے بعد سب سے پہلا کام جو ہوتا ہے اس کے اندر جو مہلک زرات ہوتے ہیں وہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔جس سے سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
اس آلودہ موسم سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ باہر جب بھی جائیں تو ماسک کا استعمال کریں.