ٹھٹھہ دعا انلاین نیوز بیورو چیف عبدالقیوم شیخ یونین اف جرنلسٹ ارگنایزیشن سندھ (رپورٹ ب ن ٹھٹھہ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس عاشق حسین زرداری کی خصوصی شرکت، 57 واں یومِ تاسیس اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو
ٹھٹھہ دعا انلاین نیوز بیورو چیف عبدالقیوم شیخ یونین اف جرنلسٹ ارگنایزیشن سندھ
(رپورٹ ب ن ٹھٹھہ)
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس عاشق حسین زرداری کی خصوصی شرکت، 57 واں یومِ تاسیس اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو ٹھٹھہ میں عظیم الشان اور بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان۔صادق علی میمن۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور ایم این اے صادق علی میمن کی صدارت میں ان کی رهائشگاهه پر 30 نومبر کو 57واں یوم تاسیس اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے گذشتہ روز ایک اہم میٹینگ رکھی گئی تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا کہ ،16 نومبر کی شام ضلعی پارٹی آفیس ٹھٹھہ سے 26 ویں آئینی ترمیم منظوری کی خوشی میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک بڑی علیشان اور شاندار ریلی نکالی جائے گی جس میں پارٹی کارکنان اور عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس میں
پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما عاشق حسین زرداری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ٹھٹھہ صدر ایم این اے صادق علی میمن نے کہا کہ 57 واں یومِ تاسیس 30 نومبر کو مُحسن ھاوس ٹھٹھہ میں بڑی شایانِ شان طریقے سے منایا جائیگا جس میں پارٹی ایم پی ایز سمیت سابقہ اور موجودہ عھیداران اور عوام بھرپور انداز میں شرکت کرینگے
اس موقع پر چیئرمین ضلع کاؤنسل ٹھٹھ عبدالحمید پنہور، پی پی پی
جنرل سیکریٹری ضلع ٹھٹھہ امتیاز احمد قریشی،چئیرمین ٹائون کمیٹی گھارو جام احسان جوکھیو،محمود عالم شاہ بخاری،پیپلزپارٹی تعلقہ ٹھٹھہ صدر انجینئر عبدالحمید سومرو،آفتاب احمد سومرو، سومرو و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔