گھارو رپوٽ دعا نيوز عبدالعزيز شيخ شدید دھند کے باعث گھارو کے قریب 6 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے
گھارو رپوٽ دعا نيوز عبدالعزيز شيخ
شدید دھند کے باعث گھارو کے قریب 6 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے
گھارو قومی شاہراہ پر واٹر پارک کے قریب تیز رفتاری کے دوران شدید دھند کی وجہ سے مرغی لے جانے والی دو مزدا سمیت مختلف 6 گاڑیاں آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئیں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد، شعیب الرحمن اور ندیم الرحمن، جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے
بروقت ایمبولینس سروس نہ پہنچنے کی وجہ سے زخمی سڑک پر تڑپتے رہے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو گھارو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا
ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر ہونے والے اس خوفناک حادثے میں ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی مقامی لوگوں نے تصدیق کی جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا