ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس کے اہلکار محمد خان کاشف سمیت دیگر اہلکار شریف شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں لائسنس بنوانے کی آڈ میں پیسے بٹورنا بے مقصد شہریوں کو روکنا انکو پریشان کرنا معمول بنا لیا راہ سے گزرتے پریشان حال لوگ کوئی اسپتال جارہا ہوتا ہے کوئی کسی مجبوری
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس کے اہلکار محمد خان کاشف سمیت دیگر اہلکار شریف شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں لائسنس بنوانے کی آڈ میں پیسے بٹورنا بے مقصد شہریوں کو روکنا انکو پریشان کرنا معمول بنا لیا راہ سے گزرتے پریشان حال لوگ کوئی اسپتال جارہا ہوتا ہے کوئی کسی مجبوری ٹینشن میں جارہا ہوتا اسکو بریف کرنے آگاہی فراہم کرنے کی بجائے اسکو مختلف ہیلے بہانوں سے تنگ کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق لائیسنس بنوانا ہر شہری کی زمہ داری ہے ہر موٹر سائیکل سوار کار گاڈی والے اپنا لائیسنس ضرور بنوائیں اس کے لئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ نے تھانہ جات میں خدمت سنٹر بنائے ہوئے ہیں مگر ٹریفک پولیس اہلکار مین روڈ پر کھڑے ہوکر ہر شہری کو پریشان کرتے ہیں ہر جانے والے کو روکتے ہیں کوئی اسپتال مریض لے کر جارہا ہوتا کوئی کسی پریشانی میں مبتلا جا رہا ہوتا ہے انکو آگاہی فراہم کرنے کے بجائے انکو لائیسنس کے متعلق افادیت بتانے کی بجائے انکو ہیلے بہانوں سے تنگ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کو جاننے والوں کو کو روکا جاتا ہے نہ پوچھا جاتا ہے اور سادہ قسم انسان مل جائے تو اس سے اپنی جیب گرم کر لیتے ہیں کچھ ایسے حالات خدمت سنٹر کے ہیں وہاں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اصل فیس کے ساتھ ایک سو سے زائد پرائیویٹ شخص کو لے کر دئیے جاتے ہیں سادہ لوح لوگوں یہ کہ کہ آپ کے بینک کا چکر بچ جائے گا وغیرہ وغیرہ شہر ی اپنی فریاد کس کے پاس لے کر جائیں شہریوں نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے