*کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری و مجلس عاملہ کا ڈی جی انفارمیشن حکومت سندھ سلیم خان کے والد، سینئر ممبر پریس کلب قاضی سراج کے بھائی، سینئر کرائم رپورٹر ذوالفقار بگھیو اور عاصم اشرف کے ماموں اور جاوید صدیقی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ سلیم خان کے والد محترم، سینئر ممبر پریس کلب قاضی سراج کے بھائی، سینئر کرائم رپورٹر ذوالفقار بگھیو ، عاصم اشرف کے ماموں اور جاوید صدیقی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سلیم خان، قاضی سراج، عاصم اشرف، ذوالفقار بگھیو اور جاوید صدیقی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ آمین یارب العالمین