میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے صدر میاں عمران عقیل دولتانہ نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ وہاڑی کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے متعدد اہم منصوبے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرین بسیں وہاڑی پہنچ چکی ہیں اور بہت جلد باقاعدہ طور پر سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق وہاڑی سے ملتان ون وے روڈ بھی مکمل ہونے جارہا ہے، جو علاقے کی ترقی اور بہتر سفری سہولتوں کی جانب اہم پیش رفت ہے۔میاں عمران عقیل دولتانہ نے کہا کہ وہاڑی، میلسی، بورے والا اور لڈن سمیت مختلف شہروں کو گرین لائن بسوں کے سستی ٹرانسپورٹ سروس کےذریعہ منسلک کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر علاقوں کو بھی مرحلہ وار اس نیٹ ورک میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبہ بھی جلد عملی شکل اختیار کر لے گا۔ ان کے مطابق محترمہ تحمینہ دولتانہ اور ان کی ٹیم وہاڑی کی ترقی کے لیے مسلسل کاوشیں کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہاڑی کو ڈویژن بنانے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے اور مستقبل میں وہاڑی کو ڈویژن کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں وہاڑی ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کی منظوری سے علاقے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہاڑی کی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
11









