میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) معاشی مشکلات کے شکار تاجروں کے مسائل میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب میپکو کی جانب سے بجلی کے بل مقررہ آخری تاریخ پر ہی دکانوں تک پہنچائے جانے لگے۔ تاجروں نے اس صورتحال کو شدید پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت بل نہ ملنے سے ادائیگی میں مشکلات اور اضافی جرمانوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔چوڑی بازار کے تاجر محمد ارشد نے بتایا کہ بجلی کے بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جون مقرر تھی، تاہم بلوں کی تقسیم بھی اسی روز کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اچانک بل موصول ہونے پر فوری طور پر رقم کا انتظام کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا، خصوصاً موجودہ معاشی حالات میں جب کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی متاثر ہیں۔متاثرہ تاجروں نے میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بل مقررہ تاریخ سے کئی روز قبل صارفین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بروقت ادائیگی کر سکیں اور اضافی جرمانوں سے بچ سکیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]