ہارون آباد (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے نے محرم الحرام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا رہتی دنیا تک حق، صبر، استقامت اور قربانی کی روشن مثال ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکا کر امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ حق کا ساتھ دینا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ محرم الحرام ہمیں اتحاد، بھائی چارے، رواداری اور امن کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شہدائے کربلا کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔آخر میں انہوں نے ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]