14

میلسی میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) — امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235 سردار محمد عمران خان

میلسی میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) — امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235 سردار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم، بے مثال اور لازوال قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان وہ ابدی معرکہ ہے جس نے قیامت تک کے لیے حق گوئی، صبر و استقامت اور ایثار و قربانی کا روشن مینار قائم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء نے دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے جو عظیم قربانی پیش کی، وہ تاریخِ انسانیت میں ایک ایسا باب ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ کربلا کا پیغام یہ ہے کہ ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے استقامت اختیار کی جائے اور حق کی خاطر ہر قربانی دینے سے دریغ نہ کیا جائے۔
سردار محمد عمران خان کھچی نے مزید کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اس عظیم واقعے سے سبق حاصل کرے اور اپنی عملی زندگیوں میں دیانت، صداقت، برداشت اور عدل کو شعار بنائے۔ اگر معاشرے میں کربلا کے پیغام کو سمجھ لیا جائے تو نفرتیں کم اور محبتیں فروغ پاتی ہیں، اور ایک پرامن، باوقار اور مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر بھی سرخروئی حاصل کی جا سکتی ہے، اور حق ہمیشہ بالآخر غالب آ کر رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں