ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کلرکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تقریب حلف برداری، وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اطہر باری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عظیم تتلہ ایڈووکیٹ نے کلرکس بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔سابقہ کلرکس بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کلرکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تقریب حلف برداری، وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اطہر باری ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عظیم تتلہ ایڈووکیٹ نے کلرکس بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔سابقہ کلرکس بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر محمد اعظم غوری اور سابقہ جنرل سیکرٹری رانا ارشد اقبال کے نامزد امیدواران کے کامیاب ہونے پر حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا حلف برداری تقریب میں وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اطہر باری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عظیم تتلہ ایڈووکیٹ اور سابقہ بار ایسوسی ایشن کے صدر، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما چوہدری اعظم علی اطہر ایڈووکیٹ نے کلرکس بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی سے حلف لیا اور نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اظہار کیا اور دوسری جانب کلرکس بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی کی طرف سے حلف برداری تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا