November 16, 2026

نواحی علاقہ 95 سکس آر میں 42 واں سالانہ جشن صابری خواجہ غلام شبیر صابری کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔

IMG-20241104-WA0158

نواحی علاقہ 95 سکس آر میں 42 واں سالانہ جشن صابری خواجہ غلام شبیر صابری کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ ِ ہارون آباد( ) تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ 95سکس آر میں 42 واں جشن صابری انتہاٸ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت شریف کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اور رات 8 بجے کے بعد محفل سماع کا پروگرام شروع کروا دیا گیا۔یہ پروگرام سید اطہر مخدوم صابری اور سید ظہیر مخدوم صابری اور سید طاہر توقیر صابری کی سر پرستی میں منعقد کیا گیا۔جس کی نگرانی غلام شبیر صابری سرپرست اعلی انجمن فدایان رسول نے کی۔ پروگرام کی زینت محفل چوہدری کاشف ثناء ڈاٸریکٹر واٸیٹل گروپ آف انڈسٹریز ۔ چوہدری طاہر مسعود بوٹا۔عالم کمبوہ۔محمد اسلام چشتی۔مسعودالحسن صابری۔اللہ رکھا سیاف۔ڈاکٹر غلام کوثر۔شہاب دین غوری۔داٶد چیمہ۔ملک انور۔حاجی فقیر محمد۔محمد اسلم۔ظفر مغل۔عابد رامے۔بابا ظفر۔ احسان الحق۔علاٶالدین گورایہ ۔حاجی معین۔ڈاکٹر سعید۔ غلام چشتی۔عمران یوسف۔مظہر۔آصف۔فرخ محبوب۔عابد مغل۔ظہیر اخسن۔ خالد اقبال شاد۔ صدام جوٸیہ۔ رنا اظہار۔ رانا ابرار ۔ عبدالستار۔ عبدالشکور۔ ندیم ظفر۔عمران رشید ۔اس پروگرام میں صابری برادران ۔ انجمن فدایان رسول کے تمام ممبران ۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن® کے تمام ممبران سمیت اہل علاقہ کے معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے آنے والے تمام مہمانوں کے لیۓ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ اور پروگرام کے آخر میں اجتماعی دعا بھی کرواٸ گٸ۔