November 16, 2026

*پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کا معاملہ،*

20241101_151002

*پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پنجاب پولیس کے حوالے سے جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کا معاملہ،*

محکمہ پولیس سمیت حکومت پنجاب کے تمام تر اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا ہر سال پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں جمع کروایا جانا معمول کی کارروائی ہے، ترجمان پنجاب پولیس

محکمہ پولیس سمیت تمام محکمہ جات آڈٹ رپورٹس کے اعتراضات کا مفصل جواب متعلقہ کمیٹی میں جمع کرواتے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی طرف سے خریداری کی مد میں پروسیجرل نقائص ممکن ہیں تاہم مالی بے ضابطگی کا تاثر ہرگز درست نہیں، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس اپنے شعبوں میں خریداری کی مد میں تمام دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ متعلقہ فورم پر پیش کر چکی ہے، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس متعلقہ کمیٹی میں آڈٹ رپورٹس کا ٹھوس حقائق پر مبنی مفصل جواب جمع کروا چکی ہے، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس آڈٹ پیرا اعتراضات کی مد میں جمع کروائے گئے مفصل جوابات اور محکمانہ موقف کو متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، ترجمان پنجاب پولیس

جوابات اور دستاویزی ریکارڈ تسلی بخش پائے جانے پر متعلقہ اکاونٹس کمیٹیاں اعتراضات کو داخل دفتر کر دیتی ہیں، ترجمان پنجاب پولیس