November 16, 2026

*پنجاب پولیس خریداری کی مد میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔۔۔۔*🧐

20241101_151002

*پنجاب پولیس خریداری کی مد میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔۔۔۔*🧐

لاہور:- پنجاب پولیس میں دو ارب تیرا کروڑ روپے کی مالی بے ظابطگیاں سامنے آ ئی ہیں ۔ پنجاب پولیس کی اس کرپشن کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے مختلف اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف کرتے ہوئے خریداریاں کیں ۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8 کروڑ سے زائد کی بڈز سکیورٹی وصول نہ کی ،ڈی آئی جی انویسٹیگشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ خرچ کیے ،آئی جی پنجاب آفس نے 1 ارب 62 کروڑ کی خریداری کی جو اشیا وقت پر ڈلیوری نا ہوئی اور نا ڈلیوری چارجز ڈالے ،
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر کرنے پر نجی کمپنیوں کو پانچ کروڑ سے لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نا کیے ،آئی جی پنجاب آفس نے خریداری چار کروڑ ستر لاکھ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی ،ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر تین کروڑ پندرہ لاکھ کے مالی بے ضابطگیاں کی ،ایس پی پولیس ریسپانس یونٹ ڈولفن نے قواعد و ضوابط پورے نا کرتے ہوے دو کروڑ پندرہ لاکھ خریداری کی ،ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیاء کی خریداری ٹینڈر کے بجاے ایک کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن ہر خریداری کی ،ڈی پی او شیخوپورہ 84 لاکھ موبل آئیل کی خریداری میں بے ضابطگی کی ،سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی ،
ایلیٹ پولیس فورس لاہور چار کروڑ چوپیس لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوے خریداری کی گئیں۔رپورٹ