November 16, 2026

ٹھٹہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ نوری جام تماچی کی عشقیہ داستان سے وابستہ نیلے پانی کی وسیع جھیل کینجھر میں پانی بڑھنے کی وجہ سے جھمپیر کے قریب 150 گھروں پر مشتمل گاؤں لال بخش منچھری ملاح مکمل طور پر کینجھر جھیل کے پانی میں گھِر گیا، جس کے باعث گاؤں

20241101_151002

ٹھٹہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ نوری جام تماچی کی عشقیہ داستان سے وابستہ نیلے پانی کی وسیع جھیل کینجھر میں پانی بڑھنے کی وجہ سے جھمپیر کے قریب 150 گھروں پر مشتمل گاؤں لال بخش منچھری ملاح مکمل طور پر کینجھر جھیل کے پانی میں گھِر گیا، جس کے باعث گاؤں کے لوگ عارضی طور پر نقل مکانی کرکے قریب ہی پہاڑی ٹیلے پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں، مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے متاثرین نے، حاجی گلو منچھری کی قیادت میں خواتین، مردوں اور معصوم بچوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینجھر جھیل میں اضافی پانی آنے سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک طرف تو انہیں کوئی بنیادی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور دوسری جانب کینجھر جھیل میں اضافی پانی ان کے گھروں کو ڈبو چکا ہے، جس سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسی بنا پر انہوں نے نقل مکانی کرکے پہاڑی ٹیلے پر عارضی رہائش اختیار کی، مگر ان شدید مشکلات میں بھی ان کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، مگر کسی منتخب نمائندے یا ضلعی انتظامیہ نے ان کی خبر نہیں لی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، ایم این اے صادق علی میمن، اور صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض علی شاہ شیرازی سے مطالبہ کیا کہ ان کے گاؤں کے ارد گرد بند باندھ کر گاؤں کو پانی سے محفوظ بنایا جائے، انہیں عارضی رہائش کے لیے ٹینٹ فراہم کیے جائیں، مالی مدد کی جائے، اور بنیادی سہولتیں، جیسے کہ راستے، بجلی اور سڑکیں مہیا کی جائیں تاکہ وہ مزید مشکلات سے بچ سکیں۔