اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی چئیرپرسن وزیراعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے اونیسٹ گروپ اف جرنلسٹ کے صدر ملک عبدالوحید کے ہمراہ اوکاڑا فیصل اباد روڈ کے اوور ہیڈ برج پر سائیڈ بیریر نہ ہونے کی خصوصی نشاندہی پر اوورہیڈ برج کا وزٹ کیا۔
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی چئیرپرسن وزیراعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے اونیسٹ گروپ اف جرنلسٹ کے صدر ملک عبدالوحید کے ہمراہ اوکاڑا فیصل اباد روڈ کے اوور ہیڈ برج پر سائیڈ بیریر نہ ہونے کی خصوصی نشاندہی پر اوورہیڈ برج کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر اونیسٹ گروپ اف جرنلسٹ کے صدر ملک عبدالوحید نے اوورہیڈ برج سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ اور نارتھ کی شہری ابادی کو ملانے والا یہ واحد پل جو انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سائیڈ پر لگے حفاظتی بیریئر نہ ہونے کی وجہ سے خدا نخواستہ کسی بھی بڑے حادثہ کے رونما ہونے کا منتظر ہے۔ چئیرپرسن وزیراعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے اوکاڑا میں اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اوورہیڈ برج کا از خود جائزہ اور نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انتظامیہ و دیگر سٹاف کی موجودگی میں اس کے فلفور حل کے لیے اوکاڑہ کی عوام سے وعدہ اور خوشخبری دینے کو کہا۔ اس موقع پر چئیر پرسن وزیراعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے اوکاڑہ کی مثبت صحافت کو بھی سراہا۔ جنہوں نے اوکاڑہ کی عوام کے مسائل کے حل کی بہترین ترجمانی کرتے ہوئے مختلف مسائل کی جانب ان کی توجہ مبذول کروائی۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی حقیقت عیاں ہے ۔ اس موقع پر ملک عبدالوحید ، اشتیاق چوہان ، قربان علی ، مدثر جٹ کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا