اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ میں عرصہ دراز سے یہ بات کہتا چلا آرہا ہوں کہ پاکستان کے کئی مسائل کی جڑ بعض دوہری شہریت کے حامل افراد ہیں اور یہ طبقہ پاکستان کو نہ صرف اندرون ملک میں بلکہ بیرون
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ میں عرصہ دراز سے یہ بات کہتا چلا آرہا ہوں کہ پاکستان کے کئی مسائل کی جڑ بعض دوہری شہریت کے حامل افراد ہیں اور یہ طبقہ پاکستان کو نہ صرف اندرون ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنامی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کہی ہوئی میری ان باتوں کی تصدیق گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے زیادہ ذمہ دار دوہری شہریت والے ہیں اور یوں میری ان باتوں کی تصدیق ہو گئی جو میں عرصہ دراز سے کرتا چلا آرہا ہوں کہ دوہری شہریت کے حامل افراد پاکستان کے شہری نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اوورسیز پاکستانی ہیں بلکہ ان افراد نے دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھایا ہے یوں ان کی وفاداری ہر حوالے سے مشکوک ہے اور انہیں ایک محب وطن پاکستانی نہیں قرار دیا جا سکتا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں بار بار جس خطرے اور خدشے کا اظہار کرتا آرہا ہوں وہ وقت کے ساتھ ساتھ سچ ثابت ہو رہا ہےکچھ دن قبل حکومت نے پارلیمنٹ اور سینٹ سے دوہری شہریت کے حامل افراد کے جج بننے پر پابندی کی منظوری دی جبکہ ابھی کچھ دن پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہری نے دوہری شہریت کے حامل افراد کو پاکستان کے مسائل کے لیے مورد الزام ٹھہرایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں عرص دراز سے جن خدشات کا ذکر کررہا تھا وہ نہ صرف سچ ہیں بلکہ بھیانک بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرون سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کیساتھ کچھ دن قبل جس طرح دوہری شہریت کے حامل افراد نے سلوک کیا اس کو دیکھتے ہوئے ضروری ہوگیا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل افراد پر ہر حوالے سے پابندی لگائی جائے انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی، سینٹ، بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعینات کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے جبکہ ان کو اوورسیز پاکستانیوں کی طرز پر سہولیات بھی نہ دی جائیں اور نہ ہی انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے پر کوئی عہدہ یا سہولت دی، مجھے امید ہے کہ حکومت پاکستان میری عرصہ دراز سے جاری ان کوششوں کا مثبت جواب دے گی اور دوہری شہریت کے حامل افراد کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کر کے شرپسند اور بدنامی کے اس باب کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گی