November 16, 2026

قصور مچھروں کی بہتات شہریوں کا جینا محال،ڈینگی سکواڈ غیر فعال،قوم کا لاکھوں ماہانہ خرچ کرنے والا سکواڈ کئی سالوں سے مچھر مار سپرے نا کر سکا،پورے شہر میں ڈینگی و عام مچھروں کی پروازیں،لوگوں کا روٹی کھانا محال،صبح کو مکھںیاں رات کو مچھروں کا راج

IMG-20241102-WA0269

قصور
مچھروں کی بہتات شہریوں کا جینا محال،ڈینگی سکواڈ غیر فعال،قوم کا لاکھوں ماہانہ خرچ کرنے والا سکواڈ کئی سالوں سے مچھر مار سپرے نا کر سکا،پورے شہر میں ڈینگی و عام مچھروں کی پروازیں،لوگوں کا روٹی کھانا محال،صبح کو مکھںیاں رات کو مچھروں کا راج

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور و مضافات میں عام و ڈینگی مچھر کی بہتات ہے
لوگ اس قدر تنگ ہیں کہ دن کے وقت مکھیوں اور رات کے وقت مچھروں کا راج رہتا ہے جس کے باعث لوگوں کا دن و رات دونوں ٹائم روٹی کھانا محال ہو چکا ہے
مچھروں کی بہتات کی وجہ کئی سالوں سے سپرے نا کرنا ہے
اس سے قبل گاؤں دیہات میں بھی سپرے کی جاتی تھی تاہم اب دکھلاوے کے طور پر ایک آدھ جگہ سپرے کرکے اور فوٹو شوٹ کرکے قوم کا کروڑوں روپیہ سالانہ ہڑپ کیا جا رہا ہے
ڈینگی سکواڈ قصور لاکھوں روپیہ ماہانہ قوم کا کھا کر ڈکار بھی نہیں رہا
سارا کام خاموشی سے کئے جا رہا ہے
عرصہ دراز سے ڈینگی سکواڈ قصور کی طرف سے مچھر مار سپرے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھروں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے خاص کر ڈینگی مچھر کی بہتات ہو رہی ہے اور قصور شہر و قرب و جوار میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں دیکھی جا رہی ہیں
ڈینگی سکواڈ قصور نے محض گلی محلوں میں اعلانات اور سیمینارز کروا لینا ہی اپنا اصل کام سمجھ لیا ہے اور عملی کچھ نا کرنے کی قسم کھا لی ہے جس کے باعث درجنوں لوگ ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال میں پڑے ہیں اور ملیریا کی وباء بھی پھیل رہی ہے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور
بیورو چیف دعا نیوز قصور
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات