November 16, 2026

دعانیوز انلاین ڈسٹرکٹ رپوٹر شکیل شیخ ڈسٹرکٹ ملیر کراچی یونین اف جرنلسٹ ارگناییشن سندھ عنوان صحافت اور صحافی

20241101_151002

دعانیوز انلاین ڈسٹرکٹ رپوٹر شکیل شیخ ڈسٹرکٹ ملیر کراچی یونین اف جرنلسٹ ارگناییشن سندھ

عنوان صحافت اور صحافی

“صحافت اور صحافی” صحافت جیسے مقدس پیشہ بھی کہا جاتا ہے صحافت اصل میں شہادت وگواہی کا نام ہے۔ اس میں لکھے جانے والے ایک ایک حرف کے ذریعہ گویا حق وصداقت کی گواہی دی جاتی ہے ؟

صحافت کوئی روایتی قسم کی معمولی یا عام چیز نہیں ہے۔بلکہ پوری ذمہ داری اور اخلاق واقدار کے ساتھ “سچ بولنے ” “سچ لکھنے ” اور سچ دوسروں تک پہونچانے کا نام ہے۔

صحافت کے ذریعہ حقائق واقعات کی تصویر کشی کی جاتی ہے خبروں کے ذریع لوگوں کو صحیح صورت حال سے واقف کرایا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعہ رائے عامہ ہموار ہوتی اور قومی منظر نامہ تبدیل ہوتا اور عوام الناس کی ذہن سازی ہوتی ہے۔ صحافت ہی کے ذریعہ عمومی سطح پہ حق وباطل کے مابین تمیز کی جاتی ہے۔ اس سے سماجی انقلاب برپا ہوتا ہے۔عوام الناس کے حقیقی مسائل اجاگر کرکے حکمرانوں تک پہونچائے جاتے اور مسائل کےحل کے لئے ان کی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی صحافت دو دھاری تلوار بھی ہے۔اس سے قوم ومعاشرہ کی تعمیر کے ساتھ تخریب بھی عمل میں آتی ہے۔

اس لئے اس پیشہ کو شروع سے سماج میں ایک کلیدی حیثیت وتقدس حاصل ہے۔ ۔۔ کسی بھی جمہوری ریاست کے چار اہم ستون: عدلیہ ، پارلیمنٹ فوج اور صحافت کو چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔

اس لئے اس سے وابستہ افراد (صحافی ) کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے ۔

صحافی کو حق گو ،جراتمند ، بے باک ، مصلحت اندیشی ،لسانی ،گروہی ادارتی ومسلکی تعصب وتنگ نائی سے پاک ، غیر جانبدار ،تنگ ذہنی ، انتقام مزاجی اور یرقانی نظر وفکر سے یکسر خالی ہونا چاہئے ۔

حقیقی صحافی وہ ہے جو معاشرتی بگاڑ وفساد پہ کھل کر لکھنا جانتاہو ، لوٹ کھسوٹ اور بدی کی قوتوں وسر چشموں پہ اپنے قلم کے ذریعہ کاری ضرب لگانے کی جرات رکھتا ہو ،حالات کی نامساعدت وخطر ناکی کے باوجود قوم وملت کی ہر خبر پر بصیرت مندانہ نظر رکھنے اور اعصاب وجذبات پہ کنٹرول کے ساتھ ذاتی وشخصی مفادات پہ قومی وملی مفادات کو ترجیح دینا جانتا ہو، رشوت خوروں کی پشت پناہی اور آلہ کار بننے کی بجائے بے خوف وخطر ان کا تعاقب کرنا جانتا ہو ۔

ایسے باضمیر وباکردار صحافی کی صحافت ذہنیت سازی کا قابل قدر طریقہ ، ملک وملت کو مستحکم بنانے میں کلیدی رول ادا کرنے والی ، حق وباطل کے درمیان فرق واضح کرنے والی صحافت بن سکتی ہے۔

افسوس ہے کہ جدید تکنک کے ساتھ زرد صحافت کرنے والے سوشل میڈیا کا استعمال کر کہ زعفران زدہ ” ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے جو کہ سوشل میڈیا کا غلعت استعمال کرتے ہیں جبکہ پروفیشنل اور حقیقی صحافت کرنے والوں کے ساتھ ستم ظرفی تو یہ ہے کے صحافیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے لفافہ کلچر اتنا بڑھ کیا ہے کہ پوسٹیں کرپٹ لوگوں کی تصویروں کے ساتھ رکھ کر قصیدے پڑھے جاتے ہیں ی کوئی زرد صحافت کے خاتمے کلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں قلم فروشوں کا ساتھ دیے کر کیا وہ لوگ اس ملک و ملت کے ساتھ وفادری کر رہےہیں یاد رکھیں ایسے لوگ قومی، سماجی ، ملی وملکی مشترکہ اہداف ومسائل اجاگر کرنے کی بجائے مخالفین کو زیر کرنے ، پگڑیاں اچھالنے ، بے سر و پیر باتوں کو کوریج دینے ، منفی پراپیگنڈا کرنے اور حصول مال ودولت کا زینہ بن کے رہ گئے ہیں کچھ لوگ صحافت کی آڑ کردار کشی گندی تحریروں کے ساتھ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں مذہبی قومیت اور تعصب کو ہوا دینے والے ، ،علماء دین ودانشوران قوم کے مابین بدگمانیوں وغلط فہمیوں کے ازالہ کی بجائے ان کے مابین مزید خلیج پیدا کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور ملک وملت دشمن عناصر کی حمایت وپشت پناہی کرنے والے ضمیر فروشوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہر ملک ہمارہ ہے کہ ہماری خدا کا ملک ہے اس کی حفاظت تعمیر و ترقی کلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا مظلموں کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچانا ایک صحافی پر لازم فرض ہے اور کچھ اچھے صحافی جو مادر وطن کے موجودہ نا مساعد حالات میں صبر وثبات، بلند حوصلگی ، عزم وہمت ، دور بینی ، شائستہ ،مہذب اور آبرو مندانہ زبان وبیان کے ذریعہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنے والے تمام صحافی حضرات “پیغمبرانہ ” پیشہ سے مربوط ہو کر بڑا ہی وقیع اور قابل قدر کارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔ہم سب کو ایسے باضمیر وباکردار صحافیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے اچھے کارناموں کو سراہنا چاہئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔تاکہ وہ پورے عزم جواں کے ساتھ انکشاف و تصویر حقائق کا فریضہ انجام دیتے رہیں پاک پرودگار سب کو ھدایت دی اور سچ لکھنے کی توفیق دی آمین دعا ہے ان صحافیوں کلئے جہنوں نے جانوں کا نذرانہ دیا اور بیگناھ ہونے کے باوجود قید وبند میں زندگی کا کچھ عرصہ گذارنے کے باوجود سچ کا ساتھ دیا ان کی جرات کو الطاف حسین تنیو مکلی ٹھٹہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں