237

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوزشسیدضیاءالرحمٰن) پنوعاقل میں وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر آئی آر ڈی ڈاکٹر عبدالوحید اِنڈھڑ کی جانب سے میونسپل کمیٹی میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد۔

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوزشسیدضیاءالرحمٰن)
پنوعاقل میں وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر آئی آر ڈی ڈاکٹر عبدالوحید اِنڈھڑ کی جانب سے میونسپل کمیٹی میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد۔
عوام کی جانب سے مختلف وفاقی محکموں کےخلاف شکایتیں، وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات بہت جلد دور کردی جائیں گی۔
وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر آئی آر ڈی ڈاکٹر عبدالوحید انڈھڑ۔
تفصیلات کے مطابق، پنوعاقل میونسپل کمیٹی کے ہال میں وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر آئی آر ڈی ڈاکٹر عبدالوحید انڈھڑ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی، جس میں شہریوں نے وفاقی محکموں سیپکو سکھر، سوئی سدرن گیس، پاکستان ریلوے، پاسپورٹ آفس، اے او بی آئی اور ایف آئی کے محکموں کے خلاف شکایات کی گئیں، اس موقع پر وفاقی محتسب سکھر ریجن کے کمشنر ڈاکٹرعبدالوحید انڈھڑ نے میڈیا کو بتایا کہ مختلف وفاقی محکموں کے خلاف 50 سے زائد درخواستیں جمع ہوئی ہیں درخواستوں پر عمل کر تے ہوئے صارفین کے مسائل کے حل کے لیئے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ شہریوں کو پاکستان ریلوے کے اسٹیشنوں پر بلٹی ہوئے سامان اور پاسپورٹ آفس عملے کی جانب سے پاسپورٹ نہ بنانے یا بیوَجہ تاخیر کےخلاف درخواستیں بھی جمع ہوئیں ہیں، ان درخواستوں پر عمل کراتے ہوئے صارفین کے مسائل جلد اَز جلد حَل کیے جائیں گے, انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پی ٹی اے اور یونیورسٹیوں کے خلاف بھی درخواست کا ازالہ کر تے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں