نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کا ضلع شہید بینظیرآباد سے گزرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے آج چیف انجینئر سکھر لیفٹ بینک غلام مجتبیٰ دھامراہ کے ہمراہ ضلع شہید بینظیرآباد کی حدود سے گزرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا تفصیلی دورہ کیا اور موجودہ صورتحال، بندوں کی مضبوطی اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران محکمہ آبپاشی کے افسران نے کمشنر کو حفاظتی بندوں کی موجودہ حالت، حساس مقامات، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ اور مون سون کے دوران اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف مقامات پر حفاظتی بندوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیش گوئی اور پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں بھی کسی قسم کی کمزوری محسوس ہو وہاں فوری طور پر مرمت اور مضبوطی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ انسانی جانوں، املاک اور زرعی اراضی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل تیاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران حفاظتی بندوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی، ضروری مشینری، عملے اور سیلاب سے متعلق تمام سامان کو ہر وقت تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر روہڑی کینال عطا محمد چھجڑو، ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن بلاول حسین لغاری، ایس ڈی او سکرنڈ بند تیجل عطا چانڈیو، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]