انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن سنگین جرائم ہے۔مدیحہ ظفر
بیرون ملک سفر یا ملازمت کے لیے ہمیشہ قانونی اور مستند ذرائع اختیار کریں۔انسپکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر مدیحہ ظفر، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن سنگین جرائم ہیں۔ جھوٹے وعدوں اور غیر قانونی راستوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ بیرونِ ملک سفر یا ملازمت کے لیے ہمیشہ قانونی اور مستند ذرائع اختیار کریں۔ اگر کسی مشکوک سرگرمی یا انسانی اسمگلنگ کی اطلاع ہو تو فوراً ایف آئی اے کو آگاہ کریں۔