5

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹرز انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حماد حسین بگھور کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا خوشاب ملک مظہر حیات کے ہمراہ چوآ شریف کا دورہ۔
چوآ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت نادرا رجسٹریشن سنٹر کے قیام کیلئے تفصیلی جائزہ لیا۔ انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا کو بتایا کہ انشاءاللہ جلد ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش سے چوآ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس موقع پر میاں امجد منیر،میاں طاہر منیر،صاحبزادہ حذیفہ شہزاد اور ڈاکٹر سلیمان لوشا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں