بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او تصور اقبال نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور صفائی، نکاسیٔ آب اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بہترین انتظامات یقینی بنا رہی ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر عملہ اور مشینری بھی الرٹ ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کہا کہ چہلم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور جلوسوں و مجالس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔