6

صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات۔

صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات۔

سیاسی عہدے آتے جاتے ہیں لیکن باہمی احترام اچھے تعلقات اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمن خان سے ان کے دفتر میں سابق ناظم، ڈسٹرکٹ ممبر نوتھیہ اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما صفدر خان باغی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں متعلقہ اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔ملاقات کے دوران نوتھیہ میں صغرا دیار ہسپتال ڈسٹرکٹ کونسل روڈ نوتھیہ قدیم پشاور کے گنجان آباد ائیریا میں صحت کی بنیادی سہولیات، سرکاری ہسپتال کی بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور آبادی کی ضروریات کے مطابق نئے ہسپتالوں کے قیام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صفدر خان باغی نے اپنے علاقے میں ایک جدید ہسپتال کے قیام کے لئیے صغرا دیار ہسپتال نوتھیہ، گلبرگ ، ڈھیری باغبان کوٹلہ محسن خان،لنڈی ارباب، مشتاق آباد دیگر علاقے کی عوام کے لئیے صحت کے علاج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر نے طبی سہولت کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ صفدر خان باغی نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے شعبۂ صحت میں مزید نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو معیاری علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔صفدر خان باغی نے کہا کہ سیاسی عہدے اور مناسب آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن باہمی احترام، اچھے تعلقات اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔ انہوں نے ماضی کے خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت خلیق الرحمان کے قیمتی وقت، پر خلوص اور مثبت رویے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں