October 28, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او وہاڑی منصور امان کا میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او منصور امان نے عوامی مسائل اور شکایات سن کرموقع پر ہی فوری حل کے

IMG-20241021-WA0185

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او وہاڑی منصور امان کا میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او منصور امان نے عوامی مسائل اور شکایات سن کرموقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔منصور امان ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اورکھلی کچہری میں آنے والے شہری باعث احترام ہیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ ٹریفک کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس شہریوں کے تعاون سے جرائم کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کا تھانہ سٹی میلسی کا دورہ اور انسپکشن، انسپکشن کے دوران تھانہ کے ریکارڈ،حوالات اورتھانہ کی صفائی کوچیک کیا۔انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیاانسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیاکرائم برخلاف پراپرٹی میں شہریوں کی ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، منصور امان ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ گینگ ہائے کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں۔ نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں