خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ذمہ داری شہری بنتے ہوئے علاقے کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں نہ صرف کردار کر سکتے بلکہ یہ عمل ذاتی و ریاستی آ مدنی کا ذریعہ بھی سکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ذمہ داری شہری بنتے ہوئے علاقے کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں نہ صرف کردار کر سکتے بلکہ یہ عمل ذاتی و ریاستی آ مدنی کا ذریعہ بھی سکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے شہری اور دیہاتی آبادی کو صاف ستھرا بنانے کا عزم کیا ہے۔ چھوٹے بڑے تمام شہروں میں گندگی کے خاتمے اور صفائی کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں غیر ملکی ماہرین سے فنی تعاون اور رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے۔ ہالینڈ سے آئے ہوئے سالٹ ویسٹ منجمنٹ کے ماہر کی مہارت فرینک فولنگ نے یہ بات جناح ہال میلسی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں گندگی کے خاتمے کے لئے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے سے شہروں کا حسن بحال ہوتا ہے ہم نے اپنے ملک میں ایک سالوں کی جہدوجہد کے بعد ماحول کو بہتر بنایا اور ری سائیکلنگ کے عمل سے 80فیصد ویسٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے بتاتا کہ سالڈ ویسٹ سے گتہ، کاغذ، پلاسٹک اور لوہے کی مختلف اشیاء تیار کی جاسکتی ہیں۔ صدرمسلم لیگ ن ضلع وہاڑی میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ طہارت اور صفائی مسلمانوں کی شان ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیرو کاروں کو پاکیزگی اور طہارت کا نا صرف حکم دیا ہے بلکہ نصف ایمان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اداراہ PUM ہالینڈ کیتعاون سے جلد پنجاب حکومت ضلع وہاڑی میں جلد پائیلٹ پراجیکٹ شروع ہو گا۔ انہوں نے کہاہے کہ کوڑا کرکٹ کو ری سائیکلنگ کر کے مختلف مصنوعات تیار کی جائیں گی جس سے ہم ترقی کے نئے دور میں داخل ہونگے۔ قبل ازیں وفد نے سالڈ ویسٹ سائیٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔جہاں ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تحصیل دار میلسی بہادر خان بلوچ، نائب تحصیلدار راؤ حارث، نمایندہ ڈی سی او وہاڑی تحصیلدارراؤ فرقان علی، سی او میونسپل کمیٹی امتیاز جوئیہ،صدرمسلم لیگ ن اور شہر کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔