October 28, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ صحافی پیرل پیاسی ملاح پر سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں چار کروڑ ہرجانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ غلام اللہ کے لینڈ گریبرز، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں وائس چیئرمین غلام اللہ خیرو مانجریو

20241018_191017

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

صحافی پیرل پیاسی ملاح پر سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں چار کروڑ ہرجانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ غلام اللہ کے لینڈ گریبرز، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں وائس چیئرمین غلام اللہ خیرو مانجریو اور ستار لاکھانی نے درج کروایا ہے۔ صحافی پیرل پیاسی کا کہنا ہے کہ حق اور سچ لکھنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ہمیشہ حق اور سچ لکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، پہلے بھی عدالتوں سے انصاف ملا ہے اور اب بھی انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت میں حق اور سچ لکھنے کے جرم میں ایسا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کا قانونی مقابلہ کریں گے۔

اسی عدالت میں لینڈ گریبرز ستار لاکھانی، وائس چیئرمین خیرو مانجریو سمیت پانچ افراد پر زمین پر غیر قانونی قبضے کا جرم ثابت ہو چکا ہے، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان میں سے دو افراد، ستار لاکھانی اور وائس چیئرمین خیرو مانجریو نے ضمانت حاصل کی اور پھر سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے سماعت کے دوران ان کے اسٹے کو منسوخ کر دیا اور ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چلانے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد دوبارہ وکیل کے ذریعے اسٹے کو برقرار رکھنے کے لیے ارجنسی کی درخواست دائر کی گئی، جسے بھی سندھ ہائی کورٹ کراچی نے مسترد کر دیا اور مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چلانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد مجھ پر اس طرح کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے، جس کا ہم قانونی مقابلہ کریں گے۔