October 28, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد عوام کوآئیوڈین ملے نمک کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کا انعقادسوشل ویلفیئر آفس کے صنعت زار ہال میں

IMG-20241021-WA0183

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد عوام کوآئیوڈین ملے نمک کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کا انعقادسوشل ویلفیئر آفس کے صنعت زار ہال میں ہوا۔ سیمینارمیں ہوٹلز مالکان اور سالٹ پروسیسرز نے بھی شرکت کی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ نے شر کت کی۔شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیوڈین ملے نمک کے استعمال سے بچوں کے اندر بونا پن،گلھڑ اور خواتین کے اندر بونا پن کے امراض میں کافی کمی آئی ہے اس لئے عوام کو صرف آیوڈین ملا نمک ہی استعمال کرنا چاہے اور چکی مالکان اور سالٹ پروسیسرز صرف اور صرف آیوڈین ملا نمک ہی تیار کریں۔