اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے کھیل بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بچہ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوتا ہے ۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ، کھیل کے ذریعے انکی شخصیت نکھارنے کے لئے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفا لطیف
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے کھیل بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بچہ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوتا ہے ۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ، کھیل کے ذریعے انکی شخصیت نکھارنے کے لئے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفا لطیف ماہر غذائیت و خوراک فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور نے الخدمت کیو کشن کائی کراٹے کلب چک نمبر 21 ٹو ایل رینالہ خورد میں بچوں کے درمیان مقابلہ جات میں بچوں اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، عبد الرب شاہین ، صحافی مشتاق احمد بھٹی ، ملک عاصم ندیم ، مزید احمد انسٹرکٹر ودیگر شخصیات موجود تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر صفا لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھیل اور تعلیم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ زندگی کی علامت، ترقی میں معاون اور تعلیم و تربیت کا ایک موثر ذریعہ بھی ہے ۔ بچوں کو کھیل کے میدانوں میں لا کر انکو آباد کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ نئی نسل کے لئے صاف شفاف معاشرہ فراہم کرکے ہم اپنا فرض ادا کرسکتے ہیں ۔