October 28, 2026

‏یاد ہے کبھی تم نے کہا تھا “میری شادی آپ سے ہوگی ورنہ میں دنیا بھر کے سامنے آپ سے ملتی رہا کروں گی” تم نے اپنے گفٹ پر یہ عبارت لکھ بھیجی تھی “اس کے لیے جسے میں عمر بھر نہ بھلا سکوں گی” لیکن صرف پندرہ دن بعد تم سب کچھ بھول چکی تھی

IMG-20241021-WA0165(1)

تم بڑے لوگوں
بڑی باتیں!!!
داد دینا پڑتی ہے
میں نے کتابوں میں پڑھا تھا عورت اپنی پوری گہرائی سے پیار کرتی ہے اس کا پیار سمندر کی طرح پرسکون اور کائنات کی مانند وسیع ہوتا ہے
جبکہ مرد کا پیار ناہموار، ریزہ ریزہ، اور تندوتیز طوفان کی طرح ابھرتا ڈوبتا رہتا ہے
اتنی غلط بات جانے کس نے لکھی
مجھے دیکھو میں مرد ہوں جب تک تم ساتھ تھی میرے ذہن میں کوئی عورت انگڑائی نہ لے پائی
تم عورت ہو لیکن تمھارے ذہن سے کار اور بنگلہ باہر نہ جاسکا
میں اپنی مفلسی کی قبا اتار سکا نہ تم عرش سے زمین پر آ پائی
میں اپنے اندر کے انسان کو قتل کر سکا نہ تم اسے زندہ قبول کرنے پر تیار ہوئی
میں نے تمہیں زندگی سمجھا تم نے دولت کو
غلط قصے ہیں کہ محبت ہر دیوار گرا دیتی ہے لوگوں کو بتاو کہ اس سماج میں محبت کے سوا ہر شے جائز ہے اور انسان کے سوا ہر چیز مہنگی
جب تک بڑائی زندہ ہے انسان مرتا رہے گا
ورنہ اس ساری دنیا کی دولت میرے اک سجدے کی قیمت سے بھی کم تھی
لیکن تم نے مجھے میرے سجدوں سمیت کار تلے روند دیا

(جھوٹے روپ کے درشن)