October 28, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ عوامی پریس کلب مکلی بلڙي شاهه ڪريم کے رہائشی پنهوں مہیشوری، لیہار مہیشوری اور ٹھٹھہ شہر کے رہائشی علی اکبر سموں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں الگ الگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرنیا

IMG-20241021-WA0163

ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ عوامی پریس کلب مکلی

بلڙي شاهه ڪريم کے رہائشی پنهوں مہیشوری، لیہار مہیشوری اور ٹھٹھہ شہر کے رہائشی علی اکبر سموں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں الگ الگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرنیا کے آپریشن کے لیے پچھلے پانچ دنوں سے دربدر کیا جا رہا ہے، جبکہ علی اکبر سموں کا کہنا تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی کے ہرنیا آپریشن کے لیے انہیں ایک ہفتے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سول اسپتال مکلی کے سرجیکل وارڈ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کا شدید مسئلہ ہے، جس سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، اور انتظامیہ کی طرف سے اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

پنهوں مہیشوری، لیہار مہیشوری اور علی اکبر سموں نے مزید کہا کہ اسپتال میں سفارش کے ساتھ آنے والے مریضوں کا فوری علاج کیا جاتا ہے، جبکہ ہم جیسے غریب لوگوں کو دربدر کیا جا رہا ہے۔ سول اسپتال مکلی کے مرف انتظامیہ کے حوالے ہونے کے بعد اس میں صحت کی سہولیات مکمل طور پر ناپید ہیں۔ انہوں نے وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال مکلی میں فوری طور پر بجلی کی فراہمی، علاج کی بنیادی سہولیات اور غریب مریضوں کے لیے مناسب علاج کا بندوبست کیا جائے۔