October 28, 2026

قصور بروز جمعہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سرکاری سکولوں میں چھٹی کروائی گئی،آج تین دن بعد سکولوں میں بچوں کی تعداد پوری نا ہو سکی،بیشتر بچے چھٹی کرکے گھر بیٹھے ہیں،انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

20241018_191017

قصور
بروز جمعہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سرکاری سکولوں میں چھٹی کروائی گئی،آج تین دن بعد سکولوں میں بچوں کی تعداد پوری نا ہو سکی،بیشتر بچے چھٹی کرکے گھر بیٹھے ہیں،انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گزشتہ دن بروز جمعہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے باعث گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹی کروا دی تھی جو کہ بروز جمعہ والے دن تک کیلئے ہی تھی جبکہ اس سے اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹیاں تھیں تاہم آج بروز پیر کو بیشتر سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے جس کی وجہ آئے روز احتجاج و ہڑتال کے باعث سکولوں میں چھٹی کا ہونا ہے
دوسری جانب اب بھی ضلع قصور میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے واٹس ایپ کے بعد فیسبک بھی بہت سلو چل رہی ہے اس بابت لوگ وی پی این استعمال کر رہے ہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات