October 28, 2026

*`واٹس ایپ پر نامعلوم (Unknown) پیغامات کو بلاک کریں / واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ`*

20241018_191017

*`واٹس ایپ پر نامعلوم (Unknown) پیغامات کو بلاک کریں / واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ`*

واٹس ایپ کے حوالے سے سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال، خاص طور پر خواتین کی جانب سے، یہ ہے کہ کسی نامعلوم یا unknown نمبر سے آنے والے پیغامات کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے۔ پہلے واٹس ایپ میں یہ سہولت موجود نہیں تھی، لیکن اب یہ آپشن فراہم کر دی گئی ہے۔ اس مضمون میں ہم اسی نئی آپشن اور اس کے استعمال کے طریقہ کار پر بات کریں گے

*`نامعلوم نمبرز بلاک کرنے کا طریقہ`*
واٹس ایپ نے یہ فیچر Privacy سیکشن کے Advanced آپشن میں شامل کیا ہے،

اس آپشن کو فعال کرنے سے یہ نہیں ہوگا کہ کوئی نامعلوم نمبر فوراً بلاک ہو جائے گا۔
ابتدا میں آپ کو چند پیغامات موصول ہوں گے۔ اگر آپ اس نمبر کو محفوظ نہیں کرتے یا بات چیت کا آغاز نہیں کرتے، تو واٹس ایپ خودکار طور پر اسے بلاک کر دے گا۔
بلاک ہونے کے بعد اس نمبر کے مزید پیغامات آپ کو موصول نہیں ہوں گے، اور واٹس ایپ میں ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا،
جس میں لکھا ہوگا کہ “لمٹ پوری ہونے پر ایک نمبر بلاک کر دیا گیا ہے۔”
ذاتی تجربے کی تفصیل
میں نے یہ فیچر آزمانے کے لیے اپنے دوسرے نمبر سے خود کو پیغامات بھیجے۔ 30 پیغامات کے بعد واٹس ایپ نے میرا نمبر بلاک کر دیا۔ بلاک ہونے کے بعد مزید پیغامات موصول نہیں ہو رہے تھے۔
اگر کبھی مستقبل میں آپ اس نمبر سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو آپ وہ نمبر سیوو کر کے بات کر سکتے ہیں۔

*`محدود پیغامات کیوں موصول ہوتے ہیں؟`*
میری رائے میں واٹس ایپ نے ابتدائی پیغامات کو بلاک نہ کرنے کی وجہ یہ رکھی ہے کہ بعض اوقات کوئی قریبی دوست یا رشتہ دار ہنگامی صورتحال میں کسی نئے نمبر سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اگر ہر نامعلوم نمبر کو فوراً بلاک کر دیا جائے، تو ضروری پیغامات موصول نہیں ہو سکیں گے۔ اس لیے واٹس ایپ کا یہ فیچر ایک متوازن حل فراہم کرتا ہے۔

*`نوٹ :`*
اگر آپ کو یہ آپشن واٹس ایپ میں نظر نہیں آ رہا تو پہلے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے دیکھیں۔ اگر پھر بھی یہ آپشن دستیاب نہ ہو، تو ممکن ہے کہ یہ فیچر چند دنوں میں آپ کے اکاؤنٹ پر فعال ہو جائے۔
میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہا ہوں، جس کی وجہ سے مجھے نئے فیچرز پہلے موصول ہو جاتے ہیں۔