October 28, 2026

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) پاکستان میڈیا کونسل نے محمد عثمان خان کو صدر اور چوہدری طارق محمود کو جنرل سیکرٹری منچن آباد منتخب کر دیا صحافی برادری سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارک باد منچن آباد کے نوجوان صحافی محمد عثمان خان کو پاکستان کی سب سے بڑی عامل صحافیوں کی صف اول

IMG-20241020-WA0115

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) پاکستان میڈیا کونسل نے محمد عثمان خان کو صدر اور چوہدری طارق محمود کو جنرل سیکرٹری منچن آباد منتخب کر دیا صحافی برادری سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارک باد منچن آباد کے نوجوان صحافی محمد عثمان خان کو پاکستان کی سب سے بڑی عامل صحافیوں کی صف اول کی تنظیم پاکستان میڈیا کونسل کا منچن آباد کا محمد عثمان خان صدر اور چوھدری طارق کو جنرل سیکٹری منتخب کر دیا گیا۔ اس موقع صدر محمد عثمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا کونسل پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو بلاتفریق ہر صحافی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور صاحب کے ویژن کے مطابق ہر وقت صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔کسی صحافی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل منچن آباد چوہدری طارق محمود کا کہنا تھا کہ کوئی صحافی خود کو کمزور نہ سمجھے۔ پاکستان میڈیا کونسل ہمیشہ حق کا ساتھ دیگی اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔پاکستان میڈیا کونسل منچن آباد کی نومنتخب باڈی نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا