کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ۔۔۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد محمد سرور کا تحصیل کمالیہ میں جاری ستھرا پنجاب مہم سمیت مسلم فیملی بایی لاز کے تحت ثالثی کونسل کے کیسز ریکارڈ کا معائنہ، اس موقع پر
کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ۔۔۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد محمد سرور کا تحصیل کمالیہ میں جاری ستھرا پنجاب مہم سمیت مسلم فیملی بایی لاز کے تحت ثالثی کونسل کے کیسز ریکارڈ کا معائنہ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، اے ڈی ایل جی افسا بانو سمیت دیگر بھی ہمرا موجودہ تھے…
صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں ستھرائی پنجاب مہم جاری ہے جس میں شہر کی طرز پر گاوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جارہا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں سرپرائز وزٹ کر رہا ہوں اور یونین کونسلز میں زیر ویسٹ پالیسی کے تحت افسران و ملازمین کی کارکردگی کو جانچا جارہا ہے. انہوں نے بلدیہ کمالیہ کہ جانب سے کیے گیے اقدامات پر چیف آفیسر محمد طاہرفاروق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کو بہترین سروس ڈلیوری کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے.