بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) تھانہ گھمنڈ پور پولیس کا ایس ایچ او راؤ محمد علی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ گھمنڈ پور پولیس کی منشیات
بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) تھانہ گھمنڈ پور پولیس کا ایس ایچ او راؤ محمد علی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ گھمنڈ پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری سماج دشمن عناصر بدنام زمانہ منشیات فروش اللہ دتہ اور نذر حسین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کرکے 9سی اور شراب فروشی کے مقدمات درج کرکے انکو پابند سلاسل کردیا ہے ایس ایچ او راو محمدعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے منشیات فروش معاشرے اور نوجوان نسل کے دشمن ہیں یہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں تمام شہری اور میڈیا پرسن ایسے مکروع اور جان لیوا دھندہ کرنیوالے افراد کی نشاندہی کریں۔ پولیس انکے خلاف کاروائی کرکے انکو کیفرکردار تک پہنچائے گی ظالم منشیات فروش معاشرے کو کھوکھلا اور نوجوان نسل کو برباد کررہے ہیں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی