October 28, 2026

فاؤنڈیشن اسسٹیڈ شہید رانی پبلک اسکول سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ آف سندھ ویلیج حاجی محمد یوسف لاشاری میں IBA کے اسسمنٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

IMG-20241018-WA0033

( )
فاؤنڈیشن اسسٹیڈ شہید رانی پبلک اسکول سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ آف سندھ ویلیج حاجی محمد یوسف لاشاری میں IBA کے اسسمنٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید رانی پبلک اسکول ویلیج حاجی محمد یوسف لاشاری ڈینگان رستی میں اسٹوڈنٹس کے آئی بی اے سکھر کے اسسمنٹ ٹیسٹ کلیئر کرنے پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا اور جن اسٹوڈنٹس نے ٹیسٹ کلیئر کیا انہیں اسکول انتظامیہ کے ایڈمن سر الطاف حسین سہتو کی جانب سے انعامات دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر الطاف حسین سہتو نے کہا ہمارے لیئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمارے ہونہار اسٹوڈنٹس نے IBA اسسمنٹ ٹیسٹ کلیئر کیا جس پر میں اپنے ہونہار اسٹوڈنٹس کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہمارے اسکول کے پرنسپل سر صدام حسین لاشاری اور ہمارے قابل تعریف ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت اور کوششوں سے ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا اس سے بڑ کر ہمارے لیئے قابل فخر یہ کہ ہماری اسکول کا رزلٹ ضلع میرپورخاص کے ٹاپ ففٹین (15) میں ہے جو ہمارے شہید رانی پبلک اسکول (SAF) کے لیئے اعزاز کے بات ہے
اسکول پرنسپل سر صدام حسین لاشاری نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ یہ ہماری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے میں اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بڑی محنت کی ہے اور اپنے اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتا جنہوں نے اچھے نمبروں کے ساتھ ٹیسٹ پاس کیا