پاک آرمی سلیکشن و بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیلئے شیڈول جاری –
پاک آرمی سلیکشن و بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیلئے شیڈول جاری –
ٹھٹھہ : 18 اکتوبر 2024 (ھ آ): پاک آرمی سلیکیشن اور بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوانوں کو پاک آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 19 اکتوبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جھرک میں بوقت صبح 8 سے 11 بجے تک پاک فوج میں بھرتی کی جائے گی ، اس موقع پر نوجوانوں کا میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان بھی لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں بھرتی کیلئے خواہشمند نوجوانوں کا قد 5 فوٹ 6 انچ اور چھاتی (چیسٹ) 34 انچ جبکہ عمر کی حد 17 سال 4 ماہ سے 22 سال تک ہونا لازمی ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوان اپنا اصل ڈومیسائیل، پی آر سی، (مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی) کی مارک شیٹ، پکا سرٹیفیکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور تمام کاغذات کی دو دو تصدیق شدہ کاپیاں مقرر کردہ جگہ پر اپنے ساتھ ضرور لائیں –