September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب کا خواب کھیلتا پنجاب کے ویژن کے مطابق آل پاکستان ڈپٹی کمشنر ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے۔جبکہ

IMG-20241018-WA0027
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب کا خواب کھیلتا پنجاب کے ویژن کے مطابق آل پاکستان ڈپٹی کمشنر ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر علی سمیر،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل صاقب عدنان،ڈپٹی ڈایئریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان ،پی اے ٹو ایم این اے ،میاں فرخ اقبال،رکن صوبائی چوہدری امجد علی جاوید کے صاحبزادے حارث امجد،ڈی او سپورٹس محمد جمیل سمیت میڈیا نمائندگان اور شہریوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔فائنل میچ ٹوبہ اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوبہ نے ملتان الیون کو 5رنز سے ہار کر آل پاکستان ڈپٹی کمشنر ٹیپ بال ٹورنامنٹ چیت کیا۔فائنل میچ سے قابل شاندار آتش بار کا مظاہرہ بھی کیا تھا تھا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے فائنل میچ کی ونر ٹیم کوٹرفی اور 5لاکھ بطور انعام دیا جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور 3لاکھ روپے انعام دیا۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو ڈیڑھ لاکھ اور باقی چار ٹیموں کو ایک ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میدانوں کو آباد کیا جا رہا ہے ،نوجوان نسل کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کی طرف توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹیپ بال کے عالمی لیول80کھلاریوں نے شرکت کی ہے ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0