October 28, 2026

*بھاولنگر (بیورو رپورٹ) بھاولنگر میں کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین خالد حسین باٹھ کسانوں کے استحصال کے خلاف میدان میں اگئے غلہ منڈی بھاولنگر میں پریس کانفرنس کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین خالد حسین باٹھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے 3900

20241014_195212

*بھاولنگر (بیورو رپورٹ) بھاولنگر میں کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین خالد حسین باٹھ کسانوں کے استحصال کے خلاف میدان میں اگئے غلہ منڈی بھاولنگر میں پریس کانفرنس کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین خالد حسین باٹھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے 3900 روپے فی من گندم خرید کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدے کے باوجود کاشتکار کو گندم کا 3900 روپے ریٹ نہیں ملا وزیر اعلی پنجاب اور انتظامیہ کسانوں کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں وزیر اعلئ پنجاب کا کسان کو مافیا کہنا قابل افسوس ہے وزیر اعلئ پنجاب اپنے الفاظ واپس لیں گندم ہماری اور ریٹ حکومت طے کرے گی یہ کہاں کا انصاف ہے حکومت کا گندم کا مقررہ ریٹ 2675 روپے کسی صورت قبول نہیں ہماری گندم فروخت کرنے پر تاجر اور کسانوں پر مقدمات درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اج دھرنا ہوگا، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو بھوکاں پتن کو بلاک کرکے دھرنا دیں گے، تاجروں اور کاشتکاروں پر ناجائز مقدمات فوری ختم کیے جائیں، سیم تھور اور بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا لیکن حکومت کو کسان کی کوئی فیکر نہیں کسان ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہوتا ھے حکومت حوش کے ناخن لے کسانوں کا استحصال کرنا بند کرے اگر کسانوں کا استحصال کرنا بند نا کیا تو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے*