اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں بی ایس سمسٹر ون کا آغاز، سمسٹر کے آغاز پر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،طلبہ و طالبات کو پھول پیش کے گئے
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں بی ایس سمسٹر ون کا آغاز، سمسٹر کے آغاز پر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،طلبہ و طالبات کو پھول پیش کے گئے
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں بی ایس سمسٹر ون کا آغاز،سمسٹر کے آغاز پر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ کالج کی طرف سے طلبہ و طالبات کو پھول پیش کے گئے۔ اے ڈی سی آر اوکاڑہ حافظ محمد عمر کا کہنا تھاعہد جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس پر مکمل فوکس ضروری ہے۔کالج کا ماحول شاندار اوراساتذہ کا رویہ علم دوست ہے۔طلبہ و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل خود بناسکتے ہیں آگے بڑھنا ہے تو پڑھنا ہے۔پرنسپل پروفیسر عبدالروف نے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا اور کالج کی روایات اور عزم نو پر اظہار خیال کیا۔پرنسپل پروفیسر عبدالروف کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ قدیمی اور شاندار روایات کا حامل ادارہ ہے۔ادارہ سے ہزاروں فارغ التحصیل سابق طالب علم ملک وقوم کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے جدید اور موثر طریقہ تدریس کے تحت سٹاف بھرپور محنت کا عزم رکھتا ہے۔انہوں نے کہا ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک وقوم کے مستقبل کو شاندار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس مقصد کے لئے اساتذہ اور طلبہ و طالبات بھرپور محنت کریں۔ڈسپلن اور باقاعدگی بنیادی اصول ہے اس پر سٹاف اور طلبہ کاربند رہیں گے اور کالج اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھرپور محنت سے ادارہ کی شاندار روایات کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔تقریب میں کالج سٹاف ، طلبہ و طالبات، اولڈ سٹوڈنٹس کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداران شریک تھے۔طلبہ و طالبات نے بہترین تعلیمی ماحول فراہم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔