میلسی (بیو رو چیف )آدھی رات کو 3مسلح ڈاکوؤں کی خونی واردات لوٹ مار کے دوران قابو آنے والے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر کے نوجوان کو مار ڈالا اور فرار ہوگئے بتایاجاتا ہے کہ میلسی جلہ جیم کے محلہ جادے والا کے مکین گزشتہ شب عبدالستارگھر کے دیگر افراد کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا کہ رات کے اڑھائی بجے 3نامعلوم مسلح ڈاکو وہاں داخل ہوگئے اور گھر
میلسی (بیو رو چیف )آدھی رات کو 3مسلح ڈاکوؤں کی خونی واردات لوٹ مار کے دوران قابو آنے والے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر کے نوجوان کو مار ڈالا اور فرار ہوگئے بتایاجاتا ہے کہ میلسی جلہ جیم کے محلہ جادے والا کے مکین گزشتہ شب عبدالستارگھر کے دیگر افراد کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا کہ رات کے اڑھائی بجے 3نامعلوم مسلح ڈاکو وہاں داخل ہوگئے اور گھر تلاشی شروع کردی اس دوران گھر کاواحد کفیل عبدالستار بیدار ہوگیا اور اس نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیاساتھی کو چھڑوانے کی ناکامی پرمسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبدالستار کو قتل کردیا اہل خانہ کے شور پر لوگ آئے توملزم اقامہ، موبائل فون اور شناختی کارڈ اٹھا کر فرار ہوگئے اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتول نوجوان کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور قانونی کارروائی شروع کر دی