اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بولنے والا ہر پاکستانی کا دشمن ہے اور ہمہیں دشمنوں سے نمٹنا خوب آتا ہے، ان خیالات کا ظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بولنے والا ہر پاکستانی کا دشمن ہے اور ہمہیں دشمنوں سے نمٹنا خوب آتا ہے، ان خیالات کا ظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر محب وطن شہری پاک فوج کا سپاہی ہے اور سپاہی آخری سانس تک لڑتا ہے، میں پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت اور پاک فوج سے عشق میرا قیمتی اثاثہ ہے اور اثاثہ پر سمجھوتہ کبھی نہیں ہوسکتا، پاک فوج سے محبت اور عقیدت میری گھٹی میں، شامل ہے لہذا میں پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں کا پیچھا کرتا رہونگا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ چیف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج مکمل طور پر لیس ہے اور پاکستان کے دشمنوں کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تیار ہے ان شاءاللہ ہر محاذ پر جیت پاکستان اور پاک فوج کی ہے