October 28, 2026

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پنجاب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز سے آج بتاریخ 15 اکتوبر سہ پہر 4 بجے ورچوئل کانفرنس منعقد کی۔

20241014_195212

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پنجاب کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز سے آج بتاریخ 15 اکتوبر سہ پہر 4 بجے ورچوئل کانفرنس منعقد کی۔

کانفرنس میں اساتذہ کے لیے مختلف سکالرشپس، کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع اور ایسے کے حصول کے لیے اساتذہ کی نامزدگی کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کو صوبائی سطح پر ایک تفصیلی، جامعہ اور مربوط ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ کا انعقاد کرنا چاہیے۔

سی ای اوز صاحبان کی مشاورت سے یہ طے پایا کہ تدریسی مہارتوں (Pedagogical Skills) اور سبجیکٹ نالج کی پرکھ کے ساتھ ساتھ شخصیت اور کمیونیکیشن سکلز کی جانچ کے بعد ہر معزز استاد کا انفرادی Training Need پروفائل تیار کیا جائے تاکہ ایک مؤثر Continuous Professional Development رجیم کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

سی ای اوز کی تجویز پر ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ تحصیل کی سطح پر بروز ہفتہ اور اتوار کی جائے گی تا کہ تعلیم کا حرج نہ ہو۔

سی ای اوز صاحبان تمام متعلقہ اے ای اوز سے ملاقات کر کے تحصیل کی سطح پر ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ کی حکمت عملی طے کریں گے۔