October 28, 2026

بہاولنگر (بیورو رپورٹ)ہیڈ سلیمانکی تا منچن آباد ،بہاولنگر روڈ کی تعمیر ناگزیر ہے، اس کے لیے سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کے سلسلے میں ٹینڈر نوٹس جاری ہو چکا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں حکومتی اپوزیشن ارکان کی طرف سے ایک منظم سازش کے تحت جھوٹا پروپیگنڈا شروع ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ

IMG-20241015-WA0192

بہاولنگر (بیورو رپورٹ)ہیڈ سلیمانکی تا منچن آباد ،بہاولنگر روڈ کی تعمیر ناگزیر ہے، اس کے لیے سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کے سلسلے میں ٹینڈر نوٹس جاری ہو چکا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں حکومتی اپوزیشن ارکان کی طرف سے ایک منظم سازش کے تحت جھوٹا پروپیگنڈا شروع ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحصیل منچن آباد کی ترقی کے دشمن ایک صف میں جمع ہو چکے ہیں۔ہم یہ ٹینڈر ہرگز کینسل نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر بار ایسوسی ایشن منچن آباد محمد خالد شاہد بٹر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار محمد سلیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بار ممبران کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے تقریباً 70 سال بعد سب سے بڑا پروجیکٹ بھاولنگر سے ہیڈ سلیمانکی تک 80 کلومیٹر یہ پروجیکٹ پنجاب گورنمنٹ نے منظور کیا ہے جس کی لاگت سات ارب روپے ہے اب اسکا ٹینڈر ہوچکا ہے ٹینڈر ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں کچھ اپوزیشن ارکان اسمبلی بغیر تحقیق کئے، انتہائی غلط طریقے سے الزام تراشی کرتے ہوئے عوام لیے بہت اچھی سکیم کے بارے سازشانہ انداز میں گفتگو کرنا شروع کر دی ہے، میں بطور صدر بار منچن آباد ان ممبر صوبائی اسمبلی کے رویہ کی مذمت کرتا ہوں جو تحصیل منچن آباد کی ترقی میں روکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ۔اگر کسے فر یا افراد نے اس منصوبے کی مخالف کی تو ہم اس کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا پڑا تو دھرنا بھی دیں گے ۔
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ٹریفک کا رش بہت زیادہ ہے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ حکومتی اپوزیشن کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر توجہ دیے بغیر روڈ کی تعمیر کا کام فی الفور شروع کیا جائے۔