بہاولنگر(بیورو رپورٹ) میڈم شہلا کوثر نے کہا کہ آج پوری دنیا میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے عملی اقدامات کا عزم کرنا ہے، سماجی تنظیم پودا کی صدر میڈم شہلا کوثر نے اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بہاولنگر(بیورو رپورٹ) میڈم شہلا کوثر نے کہا کہ آج پوری دنیا میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے عملی اقدامات کا عزم کرنا ہے، سماجی تنظیم پودا کی صدر میڈم شہلا کوثر نے اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کی بجائے دیہی خواتین زیادہ تر معاشرتی جبر کا شکار ہیں جن میں کم عمری کی شادی، تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم نہ ہونا اور جائیداد کے حصہ سے نظر انداز کیا جانا، المیہ یہ ہے کہ قوانین موجود ہونے کے باوجود آگاہی نہ رکھنے کے باعث خواتین اپنے حقوق کے حصول سے قاصر ہیں جس کے لیے انھیں آگاہی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اصلاح کے صدر ریاض احمد ایاز کا کہنا تھا کہ خواتین بالخصوص دیہی خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، حکومتی سطح پر ایسے اقدامات اور متعلقہ اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے جن سے خاص طور پر دیہی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے، طارق حفیظ جنرل سیکرٹری پریس کلب بہاولنگر سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، صنفی مساوات کو قائم کیا جائے، مردوں کے برابر کام کرنے والی خواتین کو بھی کسان تسلیم کیا جائے اور بلدیاتی سسٹم میں بھی خانہ پوری کی بجائے حقیقی نمائندگی فراہم کی جائے، معاشرے کے تمام طبقات اور سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے سنجیدگی اختیار کریں تو بہتری ممکن ہے