بہاولنگر(بیورو رپورٹ)وطن کی مٹی گواہ رہنا ایک اوربیٹا دھرتی ماں پرقربان ہوگیا۔فوجی زاہدحسین شہیدکی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکیساتھ اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران اورعلاقہ بھرکے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔تفصیلات کیمطا بق منڈی مدرسہ کے نواحی گاؤں اڈاامین کوٹ کے جوان فوجی زاہدحسین
بہاولنگر(بیورو رپورٹ)وطن کی مٹی گواہ رہنا ایک اوربیٹا دھرتی ماں پرقربان ہوگیا۔فوجی زاہدحسین شہیدکی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکیساتھ اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران اورعلاقہ بھرکے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔تفصیلات کیمطا بق منڈی مدرسہ کے نواحی گاؤں اڈاامین کوٹ کے جوان فوجی زاہدحسین جوئیہ گشت کی مانیٹرنگ کے دوران حادثے میں شہیدہوگئے۔شہیدکی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران،سول انتظامیہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،شہید کوبذریعہ فوجی ایمبو لینس گاؤں میں لایاگیا علاقہ کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیوں سے جسدخاکی کااستقبال کیا،تدفین کے وقت پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیا اورقبرپرپھولوں کے گلدستے رکھے، اس موقع ہر آنکھ اشکبار تھی شہید فوجی زاہدحسین پانچ برس پہلے پاک فوج میں بھرتی ہوئے تھے، شہادت کارتبہ پانے والے فوجی زاہدحسین کوہاٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔زاہدحسین شہید نے سوگواران میں ماں،باپ،چار بھائی چھوڑے ہیں اورشہیدزاہدحسین کی شادی کی تیاریاں بھی کی جارہیں تھیں۔اس موقع پر شہید کے والدحاجی محمداسلم جوئیہ کا کہناتھا کہ اس کو فخر ہے کہ اس کا بیٹا مادر ملت کی خدمت اوروطن خاطردوران ڈیوٹی شہید ہوا ہے اور مجھے اس کی شہادت پر فخر ہے۔